'بیبی' اور 'ٹوٹل دھمال' میں نظر آ چکیں بالی وڈ ادکارہ نہاریکا رائے زادہ نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم جو ہوگی وہ خواتین پر مبنی ہوگی۔ وہ خواتین کی آزادی پر مبنی ایک 'ان ٹائٹلڈ ومن سینٹرک' میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ فلم ایک خاتون کی زندگی پر مبنی ہے، لیکن ساتھ ہی اس میں تھوڑی کامیڈی ہے۔ یہ فلم خواتین اور ان کے آزادی کی بات کرتی ہے۔ اس سلسے میں آج کی خواتین خود کو کیسے اظہار کر رہی ہیں اور سماج میں اپنی الگ شناخت بنا رہی ہیں۔'