اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ورون دھون اور نیتو کپور کورونا سے متاثر - بلی ووڈ اور کورونا وائرس

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو کپور اور اداکار ورون دھون چندی گڑھ میں شوٹنگ کے لیے آئے ہوئے ہیں لیکن اس دوران یہ خبر آئی ہے کہ دونوں کورونا وائرس وبأ کی زد میں آگئے ہیں۔

image
image

By

Published : Dec 5, 2020, 10:50 AM IST

چندی گڑھ میں 'جگ جگ جیو' فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اس فلم میں ورون دھون، نیتو کپور، انل کپور اور کیارا اڈوانی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

حالانکہ درمیان میں یہ خبر بھی آئی تھی کہ انل کپور بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں لیکن بعد میں انہوں نے اس خبر کو خارج کردیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز نیتو کپور طبی جانچ میں کورونا پازیٹیو پائی گئیں، اب 62 سالہ نیتو کپور اپنے بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ ممبئی واپس لوٹ رہی ہیں۔

اسی لیے رنبیر نے اپنی والدہ کو ممبئی واپس لانے کے لیے ایئر ایمبولنس کا انتظام کیا تاکہ ان کا یہاں بہتر علاج کیا جاسکے۔

ورون دھون اور فلم ڈائریکٹر راج مہتا نے چندی گڑھ میں خود کو آئیسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ راج مہتا بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں لیکن دونوں نے چندی گڑھ میں ہی ٹھہرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details