اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کنگنا رناوت کا باڈی گارڈ ریپ کیس میں گرفتار - kangana ranauts bodyguard arrested for rape

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار شیٹی کو ممبئی پولیس نے ایک نوجوان میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

Kangana Ranaut's bodyguard Kumar Shetty
کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار شیٹی

By

Published : May 30, 2021, 10:02 AM IST

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار شیٹی کو جنسی زیادتی اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمار شیٹی کو کرناٹک کے دیہی علاقہ ہیگڈاہلی میں دیہی پولیس کے تعاون سے گرفتار کرکے ممبئی پولیس اپنے ساتھ ممبئی لے گئی ہے۔

کمار شیٹی ممبئی کے ایک نوجوان میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ ذرائع کے مطابق ان پر الزام ہے کہ اس نے اس سے شادی کا وعدہ کرنے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی اور حال ہی میں کمار نے کرناٹک میں اپنی بیمار والدہ کے علاج کے لیے 50،000 روپے ادھار لیا اور وہ بھی واپس نہیں کیا۔

اس سلسلے میں لڑکی نے ممبئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ ممبئی پولیس گزشتہ ایک ماہ سے کمار شیٹی کی تلاش کر رہی تھی۔ پولیس نے شیٹی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details