مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کیے گئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔جہاں کسانوں نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کسان قوانین واپس نہیں لیتی اور ایم ایس پی کی ضمانت نہیں دیتی تب تک وہ دہلی سے واپس نہیں آئیں گے۔کسانوں کے اس احتجاج کو بالی ووڈ کے ہستیوں کا ساتھ مل رہا ہے۔
منگل کے روز فلمی اداکارہ گلپناگ کسانوں کی حمایت اور تحریک میں شامل ہونے کے لیے غازی پور سرحد پہنچی ہیں۔اس دوران انہوں نے بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیٹ سے بات چیت بھی کی۔گلپناگ نے احتجاج میں شامل کسانوں سے ملاقات کر ان کی خیریت دریافت کی۔
اداکارہ گلپناگ نے کہا کہ میں حکومت سے اپیل کرنا چاہوں گی کہ جلد از جلد کسانوں کے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔کسانوں کے مسائل کا حل نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اداکارہ گلپناگ کسانوں کا ساتھ دینے کے لیے غازی پور سرحد پہنچیں بی جے پی رہنماؤں کے مطابق حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ کسانوں کو بہکایا جارہا ہے، اس پر ردعمل دیتے ہوئے گلپناگ کا کہنا تھ اکہ طویل وقت سے کسان احتجاج میں شامل ہیں لیکن اس دوران انہیں کوئی حزب اختلاف کی جماعت کا کوئی بھی رہنما نظر نہیں آیا۔اگر یہ تینوں قوانین کسانوں کے حق میں ہے تو اقتدار میں بیٹھے رہنما اور وزراء کو کسانوں کے بیچ آکر کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے کہ زرعی قوانین کے کیا فائدے ہیں۔