اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کریں گی عالیہ بھٹ - شاہ رخ نے فلموں سے دوری بنالی

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ایک بار پھر کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔

عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ

By

Published : Mar 28, 2020, 11:43 PM IST

شاہ رخ کافی وقت سے فلموں سے دور ہیں۔ پچھلی بار شاہ رخ نے آنند ایل رائے کی فلم 'زیرو' میں کام کیا تھا۔ جس میں ان کے ساتھ قطرینہ کیف اور انوشکا شرما اہم کردار میں تھیں۔

یہ فلم ناظرین کو کچھ خاص پسند نہیں آئی تھی اور اس کے بعد شاہ رخ نے فلموں سے دوری بنالی۔ کافی وقت سے شاہ رخ کے فینس ان کی اگلی فلم کا اعلان کا انتظار کر رہے ہیں لیکن شاہ رخ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔

کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ کی اگلی فلم میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ ہوسکتی ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ڈیئر زندگی کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر ساتھ نظر آئے گی۔

کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کی اگلی فلم میں کام کر سکتے ہیں۔ اس فلم میں شاہ رخ کے اپوزٹ عالیہ کو کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔

ابھی تک اس بارے میں کوئی کنفرم رپورٹ تو نہیں آئی ہے لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو شاہ رخ-عالیہ کی جوڑی کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details