بالی وڈ کے 37 سالہ اداکار کشل پنجابی نے اپنی باندرہ کی رہائش گاہ پر خودکشی کر لی ہے، انہوں نے خودکشی نوٹ میں اپنی موت کا ذمہ دار کسی کو بھی نہیں بتایا جبکہ نوٹ میں کشل نے اپنی جائیداد کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی بات لکھی ہے۔
ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ کشل ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور اس سے تنگ آکر انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا حالاںکہ ابھی یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ وہ کس وجہ سے ذہنی تناؤ میں مبتلا تھے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پولیس مزید تفتیش کرے گی۔