اردو

urdu

By

Published : Oct 10, 2020, 10:22 AM IST

ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی آج 66 ویں سالگرہ

بالی ووڈ کی حسین ترین اور ذہین اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی اداکارہ ریکھا کو کون نہیں جانتا، ریکھا فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہیں لیکن ان کی نجی زندگی کے نشیب و فراز سے شاید آپ واقف نہ ہوں۔

image
image

ایسا کہا جاتا ہے کہ ریکھا کو اپنے فلمی کیریئر سے جتنی شہرت ملی ہے اتنا ہی انھیں درد بھی ملا ہے۔ آج ریکھا کی 66ویں سالگرہ ہے اور ان کی زندگی کے اہم واقعات پر ہم روشنی ڈالیں گے۔

علامتی تصویر

دس اکتبر سنہ 1954 کو ریکھا کی پیدائش تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں ہوئی تھی، ریکھا آج اس مقام پر ہیں جہاں پہنچنے کا لوگ صرف خواب دیکھتے ہیں۔

علامتی تصویر

شہرت کی بلندیوں کو حاصل کرنے کے لیے ریکھا نے جو جدوجہد کی وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔

ریکھا نے اپنے کیریئر کا آغاز محض 13 برس کی عمر میں تمل فلموں سے کیا تھا اور رفتہ رفتہ انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا جہاں انھوں نے یش چوپڑا جیسے ڈائریکٹرز کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔

علامتی تصویر

اس وقت ریکھا جہاں ہندی سنیما کے مقبول چہروں میں شمار ہورہی تھیں وہیں اصل زندگی میں انھیں پرائی عورت کا درجہ دے دیا گیا تھا۔

ریکھا کی نجی زندگی دیگر اداکاراؤں کی نجی زندگی سے قدر مختلف ہے کیونکہ ان کی نجی زندگی کے بارے میں کئی طرح کی باتیں اور قصے لوگ بنانے لگے تھے۔ حتی کہ یہ تک کہا جانے لگا کہ ان کا اپنے کم عمر کے کسی شخص کے ساتھ افیئر ہے لیکن تمام باتیں واضح نہیں ہوئی۔

علامتی تصویر

ان قصوں میں جو ایک بات مشترک تھی وہ یہ تھی کہ ان کا کوئی بھی پیار رشتے میں تبدیل نہ ہوسکا، ازدواجی زندگی کے معاملے میں ریکھا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ ریکھا نے اپنی زندگی میں دو ایسے موڑ دیکھے جس نے انھیں مکمل طور سے بدل دیا۔

علامتی تصویر

پہلا یہ کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے ریکھا کی ملاقات اور دوسرا سنہ 1990 میں مکیش اگروال کے ساتھ ان کی شادی۔

امیتابھ کے ساتھ ریکھا کے افیئر کی افواہ تو خوب اڑی لیکن ریکھا کے شوہر مکیش اگروال نے شادی کے محض ایک برس بعد خودکشی کرلی جس کے بعد مکیش کے اہلخانہ اور قریبی شخصیات نے ریکھا کو پریشان کیا تھا، ان میں سبھاش گھئی اور انوپم کھیر جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

علامتی تصویر

ریکھا نے ونود مہرا سے دوسری شادی کی تھی لیکن اس شادی سے ونود کے گھر والے سخت ناراض تھے، ایسا کہا جاتا ہے کہ جب دونوں شادی کے بعد کولکاتا سے ممبئی واپس لوٹے تو سسرال والوں نے ریکھا کا استقبال جوتے چپل سے کیا۔

ونود مہرا کی والدہ کملا اس شادی سے سخت ناراض تھیں ریکھا جب آشیرواد لینے کے لیے جھکیں تو ان کی ساس نے انھیں دھکا دے دیا۔ کملا نے ریکھا کو مارنے کے لیے چپل بھی اٹھالی اور انھیں گھر میں داخل نہیں ہونے دیا۔

علامتی تصویر

فلم انڈسٹری کی کئی شخصیات کے ساتھ ریکھا کا نام جوڑا گیا جس کے بعد وہ ایک لمبے وقت تک تنازعات سے گھری رہیں، امیتابھ کے علاوہ ان کا نام نوین، وشوجیت، جتیندر، شتروگھن، سنجئے دت اور اکشے کمار کے ساتھ بھی جوڑا گیا۔

لیکن ریکھا کی محبت کا گھر ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے اجڑ ہی گیا اور فلم انڈسٹری میں ان کی شبیہہ پر بھی اس کا خاصا برا اثر پڑا۔

علامتی تصویر

لیکن ریکھا کے ماتھے کا سندور آج بھی ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ اس پر گزشتہ کئی برسوں سے تنازعہ اور سوال برقرار ہے، لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ریکھا کس کے نام کا سندور لگاتی ہیں۔

علامتی تصویر

رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی میں ریکھا نظر آئیں تو ریکھا نے تب اپنے ماتھے پر سندور لگانے کے ساتھ ساتھ منگل سوتر بھی پہن رکھا تھا، اس وقت جب ان سے سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ وہ شوٹنگ سے سیدھے شادی کی تقریب میں آئی ہیں لیکن آج بھی انھیں سندور لگائے دیکھا جاتا ہے۔

بالی ووڈ فلم صنعت میں ریکھا کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے جن کے ساتھ ایک گہری خاموشی جڑی ہوئی ہے۔

علامتی تصویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details