شلپا شیٹی کی پیدائش 8 جون 1975 کو ہوئی ہے۔ شلپا نے سال 1993 میں بازی گر سے فلمی دنیا میں قدم رکھا حالانکہ اس فلم میں وہ کم وقت کے لیے ہی نظر آئی لیکن سب کو ان کا کردار یاد رہا اور انہیں اس فلم کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ ایسے تو بازی گر ان کی پہلی بالی ووڈ فلم رہی لیکن اصل میں وہ اس سے پہلے ہی سنہ 1992 میں ایک فلم دستخط کر چکی تھیں اور اس پر کام بھی شروع کر دیا تھا۔ فلم تھی رومانٹک ڈرامہ 'گاتا رہے میرا دل'۔ یہ فلم ایک لو ٹرائینگل تھی جس میں رونت اور روہت رائے مرکزی کردار میں نظر آئے حالانکہ یہ فلم ریلیز نہیں ہو پائی اور شلپا نے 'بازی گر' سے اپنی شروعات کی۔
سنہ 1994 کی فلم 'میں کھلاڑی تو اناڑی' میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعہ وہ سب کی توجہ کا مرکز بنی۔
شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ حالانکہ اس کے بعد ان کی کچھ فلمیں ایوریج رہی لیکن سنہ 1999 کی فلم 'جانور' سے ایک بار پھر وہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ اسی برس آئی ان کی فلم 'شول' میں شلپا پر فلمایا گیا گانا 'یوپی بہار لوٹنے' کو لوگ آج بھی پسند کرتے ہیں۔
شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ رومانٹک ڈرامہ 'دھڑکن' شلپا کے کیریئر کی شاندار فلموں میں سے ایک ہے۔ 'انڈین' اور 'رشتے' جیسی فلموں میں بھی ان کے کرداروں کو کافی سراہا گیا اور وہ فلم فیئر میں معاون اداکار کے لیے نامزد بھی ہوئی تھیں۔
شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ فلم 'پھر ملیں گے' میں شلپا نے ایڈز سے متاثر خاتون کا کردار ادا کیا۔ اس کردار کے لیے ان کی خوب ستائش ہوئی اور انہوں نے فلم فیئر بہترین اداکارہ سمیت کئی ایوارڈز حاصل کیے۔
شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شلپا نے بھرت ناٹیم رقص میں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کی۔ اپنے اسکول کے دنوں میں وہ والی بال ٹیم کی کپتان بھی رہی ہیں، ساتھ میں شلپا کراٹے میں بھی بلیک بیلٹ ہیں۔
شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ فلموں کے علاوہ شلپا کو برطانیہ کے ریئلٹی شو 'سیلیبریٹی بگ برادر' کے پانچواں سیزن سے بھی کافی شہرت حاصل ہوئی اور اس ریئلٹی شو کی وجہ سے وہ سرخیوں میں بھی کافی بنی رہی۔ سنہ 2007 میں شلپا نے اس شو کو جیت کر ہلچل مچا دی حالانکہ شو کے دوران شلپا نے نسل پرستی کا بھی سامنا کیا تھا۔ اس کے بعد شلپا چھوٹے پردے کے ریئلٹی شو'بگ باس' کے دوسرے سیزن کی میزبانی بھی کرتی نظر آئی۔
شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ ڈانس ریئلٹی شو 'جھلک دکھلا جا' کے ساتھ شلپا نے چھوٹے پردے پر بھی جلوہ گر ہوئی۔شو میں وہ جج بنی نظر آئیں۔اس کے علاوہ وہ ذرا نچکے دکھا( 2010) نچ بلیے(2012۔14) اور سپر ڈانس(2016) میں بھی جج کے طور پر نظر ائی،
ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ، شلپا اپنی شخصیت ، صحت اور یوگا کے لئے پوری دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔بالی ووڈ میں ، وہ فٹنس آئیکن کے نام سے مشہور ہیں۔ شلپا بھی یوگا گرو بن چکی ہیں۔ وہ اپنے مداحوں کے لئے یوگا سے متعلق بہت ساری ویڈیوز بھی شیئر کرتی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران شلپا نے اپنے انسٹاگرام پر سوریا نمسکار کی پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ وہ کس طرح 15 منٹ کا وقت نکال کر اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔
شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ سنہ 2009 کے آخر میں شلپا نے مشہور کاروباری راج کندرا سے شادی کی۔اس دوران شلپا بھلے ہی فلم سے دور رہیں لیکن اپنی ذاتی اور کاروباری زندگی میں شلپا نے خوب ترقی کی ۔راج کندرا اور شلپا کا ایک بیٹا وہان اور بیٹی سمیشا ہیں۔
شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ شلپا جلد ہی بالی ووڈ میں فلم ’نکمہ‘ کے ساتھ واپسی کرنے جارہی ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ اداکار ابھیمنیو اسانی اور شرلی سیٹیا نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری صبیر خان کررہے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز ہوگی۔ فی الحال ، ای ٹی وی بھارت کی جانب سے شلپا کی سالگرہ کی بہت سی مبارکباد ..
شلپا شیٹی کی آج 45 واں سالگرہ