قتیل شفائی کا اصل نام اورنگزیب خان تھا۔ آپ 24دسمبر 1919کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے۔
1946 میں آپ لاہور آئے اور ماہنامہ ادب لطیف میں بطور اسٹنٹ ایڈیٹر کام کرنا شروع کیا۔
آپ نے پہلی مرتبہ فلم ’تیری یاد‘ کے گیت لکھے۔
بطور نغمہ نگار آپ کو کئی اہم اعزازات سے نوازا گیا۔
قتیل شفائی نے جگ جیت چِترا اور غلام علی کے ساتھ کئی البمز پر کام کیا۔
اُنھیں سنہ 1994میں ’پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔
اِس کے علاوہ، قتیل شفائی کو آدم جی ایوارڈ، نقوش ایوارڈ، اباسین آرٹ کونسل ایوارڈ اور امیر خسرو ایوارڈ بھی ملے۔
آپ کی شاعری عوام و خواص میں یکساں مقبول ہوئی
پاکستان اور بھارت کی یونیورسٹیوں کے نصاب میں اُن کی شاعری کوشامل کیا گیا ہے۔
اردو کے کئی مقبول گلوکاروں نے اپنی آواز سے قتیل شفائی کے گیتوں اور غزلوں کو عوام تک پہنچایا۔
لاہور میں جہاں آپ کا قیام تھا اُس سڑک کو قتیل شفائی اسٹریٹ اور ہری پور میں جہاں وہ رہتے تھے محلہ قتیل شفائی کہا جاتا ہے۔
قتیل شفائی 11جولائی ، 2001ء کو اِس دنیا سے رخصت ہوئے۔
منتخب اشعار۔
ﺟﻮ ﺑﮭﯽ آﺗﺎ ﮨﮯ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻧﯿﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﻼﺝ
ﺑﭧ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﺮﺍ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﻣﺴﯿﺤﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ
ﮨﺮ ﺑﮯ ﺯﺑﺎﮞ ﮐﻮ ﺷﻌﻠﮧ ﻧﻮﺍ ﮐﮩﮧ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﻭ
ﯾﺎﺭﻭ ﺳﮑﻮﺕ ﮨﯽ ﮐﻮ ﺻﺪﺍ ﮐﮩﮧ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﻭ
ﺗﻢ آ ﺳﮑﻮ ﺗﻮ ﺷﺐ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﻭ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ
ﺍﭘﻨﮯ ﮐﮩﮯ ﻣﯿﮟ ﺻﺒﺢ ﮐﺎ ﺗﺎﺭﺍ ﮨﮯ ﺍﻥ ﺩﻧﻮﮞ
ﺗﮭﮏ ﮔﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﯾﺎﺩ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ
ﺍﺏ ﺗﺠﮭﮯ ﻣﯿﮟ ﯾﺎﺩ آﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ