اکشے کمار نے فلم انڈسٹری کے بڑے۔ بڑے ڈائریکٹرز کے ساتھ برائے نام ہی کام کیا ہے۔ وہ زیادہ تر نئے ڈائریکٹرز کے ساتھ ہی کام کرتے ہیں۔
بڑے ڈائریکٹر مجھے اپنی فلموں میں نہیں لیتے: اکشے کمار - بڑے ہدایت کار انہیں اپنی فلموں میں نہیں لیتے
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ بڑے ہدایت کار انہیں اپنی فلموں میں نہیں لیتے اسی لئے وہ نئے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار
اس کی وجہ انہوں نےیہ بتائی کہ میں نئے ڈائریکٹرز کے ساتھ اسی لئے کام کرتا ہوں کیونکہ بڑے ڈائریکٹر مجھے اپنی فلموں میں نہیں لیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بڑے لوگ آپ کو اپنی فلموں میں نہیں لیتے تو آپ کو اپنا سفر خود ہی شروع کرنا پڑتا ہے۔