بالا فلم کی اداکارہ بھومی پیڈنکر ان دنوں باغبانی کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے لاک ڈاؤن کے اس وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہائیڈروپونک باغبانی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔جس میں ان کی مدد ان کی والدہ سمیترا پڈنیکر کررہی ہیں۔
پتی پتنی اور وہ کی اداکارہ نے ہائیڈروپونک فارمنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور میری ماں ہمیشہ سے ہائیڈروپونک باغ رکھنے کے خواہشمند تھے، جہاں ہم خود کی سبزیاں اگا پائیں اور پائیدار طرز زندگی گزار سکیں۔ہم چاہتے تھے کہ گھر میں ایک باغ ہو اور ہم دونوں یہ کرکے کافی خوش ہیں۔