اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سشانت کی یاد میں بھومی نے نظم لکھی - بھومی کی نظم

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نظم لکھی ہے۔

بھومی نے سشانت کو یاد کرتے ہوئے لکھی نظم
بھومی نے سشانت کو یاد کرتے ہوئے لکھی نظم

By

Published : Jun 20, 2020, 5:04 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کے جانے کے بعد بالی ووڈ اور ٹی وی کے ان کے ساتھی اداکار انہیں یاد کر رہے ہیں۔ بھومی پیڈنیکر نے سشانت کے لئے ایک نظم لکھی ہے۔ اس نظم کے ذریعہ بھومی نے بتایا ہے کہ سشانت کو کتابوں، خلا اور موسیقی سے کتنا پیار تھا نیز وہ اس پیار کو دوسروں کے ساتھ تقسیم بھی کرتے تھے۔

بھومی پیڈنیکر نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر سشانت ان کے استاد بن گئے تھے، جن کا انتظار قلم اور کاغذ کے ساتھ کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سشانت نے خوشی خوشی بھومی اور باقی لوگوں کو اپنے ٹیلی اسکوپ سے مختلف سیارے اور بلیک ہول دکھائے جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔

بھومی نے لکھا ’’ہم نے کئی مصنفین کے بارے میں بات کی ہے۔ اس کے ساتھ نظریہ ، کامیابی اور زندگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہم نے بحث کی ہے۔ ہماری لڑائی ہوئی ہے۔ ہم نے چارٹس اور الگوردھم کی مدد سے موسیقی کو سمجھنے کی کوشش بھی کی ہے۔ تم نے آرٹ کی مدد سے نیوٹن کی تھیوری سمجھانے کی کوشش کی تھی ۔ تم نے مجھے زندگی بھر کا تجربہ دے دیا میرے دوست۔ تمہارے جانے کا غم تم سے مل چکے اور جو ابھی تک نہیں ملے سب کو ہے تم یاد آؤگے ہمارے ایس ایس آر‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details