اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سشانت سنگھ راجپوت کی یاد میں بھومی پیڈنیکر 550 خاندان کو کھانا کھلائیں گی - سشانت سنگھ راجپوت سے متعلق پوسٹ

سشنات سنگھ راجپوت کی موت کو 2 ہفتے کا وقت گزر چکا ہے، لیکن انہیں یاد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس درمیان سشانت کی ساتھی اداکارہ رہ چکی اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے اب ان کی یاد میں ایک نیک کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ دی ۔بھومی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے بتایا کہ سشانت کی یاد میں وہ 550 خاندانوں کو کھانا کھلائیں گی۔

سشانت سنگھ راجپوت کی یاد میں بھومی پیڈنیکر 550 خاندان کو کھانا کھلائیں گی
سشانت سنگھ راجپوت کی یاد میں بھومی پیڈنیکر 550 خاندان کو کھانا کھلائیں گی

By

Published : Jun 29, 2020, 6:53 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔اداکار کے مداح اور انکے گھروالوں کے لیے ابھی بھی یہ ماننا بہت مشکل ہورہا ہے کہ سشانت اب ہمارے درمیان نہیں رہے ہیں۔

ان کی موت سے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی بہت بڑا جھٹکا لگا ہے،سشانت کی دوست اور ان کی ساتھی اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے حال ہی میں سشانت کے لیے ایک نیک کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھومی ایک ساتھ فاؤنڈیشن کے ذریعہ 550 غریب لوگوں کو کھانا کھلائیں گی۔

بھومی نے اس بات کی اطلاع اپنی سوشل میڈیا کے ذریعہ دی۔اس کے بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا پرلکھا کہ'اپنے دوست سشانت کی یاد میں میں 550 غریب لوگوں کو کھانا کھلاؤں گی۔چلیئے کچھ پیار اور خوشیاں بانٹتے ہیں، انہیں اس وقت بہت ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھومی پیڈنیکر اور سشانت سنگھ راجپوت نے فلم 'سون چیریا' میں ایک ساتھ کام کیا تھا،جس کی شوٹنگ چمبل کے گھاٹیوں میں کی گئی تھی۔گزشتہ چند دن قبل بھومی نے سشانت کے بارے میں ایک لمبی پوسٹ شیئر کی تھی۔

بھومی نے سشانت کی آخری فلم 'دل بیچارا' کا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا، جسے ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔اس فلم کے ذریعہ سشانت کے مداح انہیں آخر بار فلم میں دیکھ سکیں گے۔دل بیچار کی ہدایتکاری مکیش چھابڑا نے کی ہے۔فلم میں سنجنا سنگھانی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ سشانت نے 14 جون کو خودکشی کرلی تھی، جس کے بعد بالی ووڈ، مداح، دوست اور خاندان صدمے میں ہیں۔سشانت کی موت کو 2 ہفتے کا وقت گزر گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details