سپر ہٹ فلم ’میں نے پیار کیا‘ کی مشہور اداکارہ بھاگیہ شری جلد ہی فلم انڈسٹری میں کم بیک کرنے جارہی ہے۔ بھاگیہ شری نے کنگنا رنوت کے مرکزی کردار والی فلم ’تھلائیوی‘ سائن کی ہے۔ کنگنا اس فلم میں تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للیتا کے کردار میں نظر آئیں گی۔
جے للیتا کی والدہ کا کردار نبھائیں گی بھاگیہ شری
بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری فلم ’تھلائیوی‘ میں تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی اور اداکارہ جیہ للیتا کی والدہ کا کردار نبھا سکتی ہیں۔
جے للیتا کی والدہ کا کردار نبھائیں گی بھاگیہ شری
ایسا جارہا ہے کہ بھاگیہ شری فلم ’تھلائیوی‘ میں جے للیتا کی والدہ سندھیا کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم میں جے للیتا کے بچپن سے لے کر سیاست میں عروج پر پہنچنے تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ لہذا بھاگیہ شری کا کرداراور زیادہ اہم ہوجاتا ہے۔ فلم تھلائیوی کی شوٹنگ طویل عرصے سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہے۔ یہ فلم ہندی کے علاوہ تمل، تیلگو اور انگریزی میں بھی ریلیز کی جائے گی۔