بھارتی سینما کو بیومکیش بخشی جیسے مشہور کردار دینے والی بنگالی مصنف شردیندو بندیواپادھیائے کی آج 123 ویں سالگرہ ہے۔ بنگالی سنیما سمیت بالی ووڈ میں بھی شردیندو کا اہم تعاون رہا ہے۔ بنگالی جاسوس بیومیکش بخشی کے تخلیق کار شردیندو نے مختلف قسم کی کہانیاں لکھیں، جن میں ناول، مختصر کہانیاں، جرائم اور جاسوسی کہانیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں کے اسکرین پلے بھی لکھے۔ Sharadindu Bandyopadhyay Birth Anniversary
شردیندو کی پیدائش تربھوشن اور بجلی پربھا بندیواپادھیائے کے یہان 30 مارچ 1899 کو جونپور میں ہوئی۔ انہوں نے اپنا زیادہ وقت نانا اور نانی کے گھر میں گزارہ۔وہ بہار کے پورنیا کے رہائشی تھی، جہاں ان کے والد ملازمت بھی کرتے تھے لیکن ان کے خاندان کا تعلق مغربی بنگال کے شمالی کولکاتا کے بارہ نگر سے تھا۔ انہوں نے اپنی میٹرک کی تعلیم سال 1915 میں منگیر کے ایک اسکول سے مکمل کیا۔
شردیندو نے صرف 15 سال کی عمر میں اپنی پہلی کہانی 'پریت پوری ' لکھی۔ میٹرک کے بعد انہوں نے ودیا ساگر کالج کولکتہ میں داخلہ لیا۔ بنگالی اسٹیج کے ڈوئن سسر بھادوری وہاں ان کے انگریزی کے پروفیسر تھے۔ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد وہ پٹنہ میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے چلے گئے۔ لیکن انہوں نے 30 سال کی عمر میں وکالت چھوڑ دی اور بطور مصنف اپنا کیرئیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
سال 1928 میں ہمانشو رائے نے انہیں اسکرین پلے لکھنے کے لیے بمبئی مدعو کیا۔ سال 1952 تک انہوں نے فلمیں لکھیں اور پھر ایک مصنف کی حیثیت سے مکمل کیریئر بنانے کے لیے پونے میں سکونت اختیار کی۔