اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ایکتا کپور کو سمن، عدالت میں حاضر ہونے کا حکم - Begusarai court

ایکتا کپور پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی فوج کے جوانوں اور ان کی اہلیہ پر قابل اعتراض سیریز بنائی ہے۔

begusarai court released summons agianst film producer ekta kappor and shobha kapoor

By

Published : Feb 2, 2021, 11:05 AM IST

فلم پروڈیوسر ایکتا کپور کو 8 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ یہ سمن بیگمسراے عدالت نے جاری کیا ہے۔

ریاست بہار کے ضلع بیگوسرائے کی کورٹ کے جوڈیشیل مجسٹریٹ راجیو کمار نے 8 فروری کو ایکتا کپور کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

بارو نونی تھانہ علاقہ کے سماریہ کے رہائشی سابق فوجی اہلکار شمبھو کمار کی جانب سے دائر عرضی 524-C / 2020 پر نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے یہ حکم جاری کیا ہے۔

دراصل ایکتا کپور پر ہندوستانی فوج کے جوانوں اور ان کی اہلیہ پر قابل اعتراض سیریز بنانے کا الزام ہے۔ شکایت کنندہ شمبھو کمار نے بالاجی ٹیلی فلمس اور اس کی مالکہ ایکتا کپور پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی 3 ایکشن تھریلر سیریز میں بھارتی فوج کے ایک سینیئر عہدیدار اور ان کی اہلیہ کے کردار کو غیر منصفانہ طور پر فلمایا ہے۔ اور بھارتی فوج کی کردار کشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

پروڈیوسر ایکتا کپور اور شوبھا کپور نے اپنی سیریز 3 ایکس سیزن 2 میں یہ ظاہر کیا ہے کہ جب ہندوستانی آرمی کے سپاہی اپنی فرائض کی انجام دہی میں ملک کی سرحد پر تعینات رہتے ہیں تو ان کی بیویاں غیر مردوں کے ساتھ غلط تعلقات بناتی ہیں اور اس دوران وہ اپنے شوہر کی وردی (فوجی کا یونیفارم) بھی غیر مردوں کو پہناتی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

عرضی گزار کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کی کردار کشی کرنا اور ان کے اہل خانہ میں شبہات پیدا کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details