اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

پھر مشکل میں ایکتا کپور، عدالت نے سمن جاری کیا

ایکتا کپور پر بھارتی فوج کے جوانوں اور ان کی بیویوں پر قابل اعتراض سیریز بنانے کا الزام ہے۔ بیگوسرائے کی عدالت نے ایکتا کو 8 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

By

Published : Feb 2, 2021, 4:58 PM IST

ایکتا کپور کے خلاف بھارتی فوج کے جوانوں اور ان کی بیویوں پر قابل اعتراض سیریز بنانے کے الزام میں سمن جاری کیا گیا ہے۔ بیگو سرائے کی ایک عدالت نے ایکتا کو 8 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے برونی تھانہ علاقے کے سمریہ کے رہنے والے سابق فوجی اہلکار شمبھو کمار کی عرضی پر نوٹس لیتے ہوئے ایکتا کپور کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

دراصل ایکتا کپور پر بھارتی فوج کے جوانوں اور ان کی بیویوں پر قابل اعتراض سیریز بنانے کا الزام ہے۔ شکایت کنندہ شمبھو کمار نے بالاجی فلم پروڈیوسر ایکتا کپور اور شوبھا کپور پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی ٹرپل ایکس سیزن 2 سیریز میں بھارتی فوج کے ایک فوجی اہلکار اور اسکی بیوی کے کردار کو غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

پروڈیوسر ایکتا کپور اور شوبھا کپور نے اپنے ٹرپل ایکس سیزن 2 میں یہ دکھایا ہے کہ جب بھارتی فوج کے جوان ملک کی سرحد پر رہتے ہیں تو ان کی بیویوں کا دوسرے مردوں کے ساتھ ناجائز تعلق رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details