اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'کے آر کے خلاف مقدمہ درج کر سلمان خان نے اچھا کیا' - گلوکار میکا سنگھ

کے آر کے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر سپر اسٹار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ "مجھے خوشی ہے کہ سلمان بھائی نے انھیں سبق سکھایا"

'کے آر کے خلاف مقدمہ درج کر سلمان خان نے اچھا کیا'
'کے آر کے خلاف مقدمہ درج کر سلمان خان نے اچھا کیا'

By

Published : May 28, 2021, 10:32 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے وکلا نے جمعرات کو کہا کہ کمال آر خان کے خلاف دائر کیا گیا قانونی مقدمہ اس لیے نہیں کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلم رادھے کا ریویو کیا ہے بلکہ اداکار کے خلاف توہین آمیز الزامات عائد کرنے کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وہیں، کے آر کے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر سپر اسٹار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ "مجھے خوشی ہے کہ سلمان بھائی نے انھیں سبق سکھایا" ۔

یہ مقدمہ اس لیے دائر کیا گیا ہے کیونکہ کمال نے سلمان کے خلاف توہین آمیز برتاؤ کیا ہے۔سلمان کا الزام ہے کہ کے آر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسلسل بالواسطہ اور بلاواسطہ طریقے سے ہتیک آمیز ویڈیو بناتے ہیں اور اسے پوسٹ کرتےہیں۔اداکار چاہتے ہیں کے کے آر کے ان پوسٹ کے خلاف کورٹ مستقل پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details