اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فلمی ستاروں نے ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا - ریتک روشن

ریتک روشن، مادھوری دیکشت، انیل کپور، شاہد کپور، ارجن کپور، کرن جوہر جیسے متعدد بالی باووڈ کے مشہور و معروف شخصیات نے کوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ میں مستعدی کے ساتھ کھڑے رہنے پر ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بالی ووڈ کے تمام ہستیوں نے ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا
بالی ووڈ کے تمام ہستیوں نے ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Apr 9, 2020, 7:59 PM IST

بالی ووڈ کے کئی بڑے چہروں نے جمعرات کے روز ممبئی پولیس کی مستعدی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ممبئی پولیس کے سرکاری ٹوئیٹر ہینڈلر نے بدھ کے روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پولیس کسی طرح سے لاک ڈاؤن کے دوران کام کررہے ہیں اپنی حفاظت کی فکر کیے بغیر عام لوگوں کی حفاظت کو ترجیح دیا ہے۔

بالی ووڈ کے سنگھم اجئے دیوگن نے اس ویڈیو پر سب سے پہلے ریٹوئیٹ کرتے ہوئے حمایت ظاہر کی اور کہا کہ ممبئی پولیس آپ دنیا کی بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں اور کووڈ 19 میں آپ لوگوں کا تعاون بے مثال ہے۔

فلمساز کرن جوہر نے اس پر کہا کہ یہ وقت ان لوگوںکے ساتھ اظہار تشکر کرنے کا ہے جو بنا رکے تھمے کام کررہے ہیں صرف ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے۔

انیل کپور نے کہا کہ میں والہانہ طور پر ممبئی پولیس کا شکر گزار ہوں یہ وقت ہے کہ وہ ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کریں جو اپنے خاندانوں اور گھر سے دور ہماری حفاظت کے لیے پوری دل و جان سے کام کررہے ہیں۔ممبئی پولیس کا شکریہ ، ڈھیر سار پیار۔

وہیں اداکارہ مادھوری دکشت نے بھی ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بنا تھکے کام کررہے ہیں ممبئی پولیس کے لیے میرے دل میں عزت بڑھ گئی ہے۔

دھوم کے اداکار ریتک روشن نے ٹوئیٹ کیا کہ ممبئی پولیس کا شکریں۔یہ اپنے گھر سے باہر رہ کر ہماری حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details