بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ پدمنی کولہاپوری کے بیٹے پریانک شرما نے جمعرات کے روز پروڈیوسر کریم مورانی کی بیٹی شازا کے ساتھ شادی کرلی۔
اس جوڑے نے صبح عدالت میں شادی کی اور بعد میں ممبئی میں مورانی ہاوس میں شاندار پارٹی منعقد کی جس میں ان کے دوستوں اور کنبہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس تقریب میں اداکارہ شردھا کپور کے علاوہ انل کپور، بونی کپور، سنی دیول ، بھاگیہ شری، جوہی چاولہ جیسے بالی ووڈ کے دیگر اسٹارز بھی شریک تھے۔