حال ہی میں اداکار آیوشمان کھرانہ کو یونیسیف کا سیلیبریٹی ایڈوکیٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق کہا کہ بچوں کا حق ہے کہ وہ ایک پرامن ماحول میں بڑے ہوں اور کیسے والدین اور اساتذہ اس ہدف کو حاصل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تشدد کو روکا جاسکتا ہے اور اسے روکا جانا چاہیے۔والدین، اساتذہ اور معاشرہ کا حصہ ہونے کے ناطے ہم سب کو اس میں اپنی حصہ داری درج کرانی ہوگئی۔ہمیں بچوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والے تشدد کے بارے میں اپنے والدین یا چائلڈ لائن نمبر پر بات کرسکتے ہیں۔ہمیں بچوں کو یہ سمجھانے میں مدد کرنی ہوگی کہ وہ کیسے خود کی حفاظت کرسکتےہیں۔