اداکار آیوشمان کھورانہ نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں اپنی جان گنوانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو دلی خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک نظم لکھی ہے۔
آیوشمان کھرانہ نے ہندواڑہ شہدا کو خراج تحسین پیش کی - ہندواڑہ کے شہدا
اداکار آیوشمان کھرانہ نے ہندواڑا کے شہدا کو خراح تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نظم شیئر کی۔قومی ایوارڈ یافتہ اداکار نے سیکیورٹی اہلکاروں کو دلی خراج تحسین پیش کیا۔ جو گذشتہ روز ایک دہشت گرد حملہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔

آیوشمان کھرانہ نے ہندواڑہ شہدا کو خراج تحسین پیش کی
آرٹیکل 15 اداکار نے ٹویٹر پر اس نظم کو شیئر کیا۔انہوں نے یہ نظم ملک کے تمام سکیورٹی اہلکاروں کے نام انتساب کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے اتوار کے روز بتایا کہ شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی فائرنگ میں سیکیورٹی فورس کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جن میں ایک کرنل ، ایک میجر اور ایک پولیس افسر شامل ہیں ۔