اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ماہر امراض نسواں کا کردار نبھائیں گے ایوشمان کھرانہ - gynecologist

ایوشمان کھرانہ کے ساتھ اداکارہ کے طور پر الایا فرنیچر والا نظر آئیں گی۔ پوجا بیدی کی بیٹی الایا نے حال ہی میں فلم 'جوانی جان من' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

ayushman khurana to work as a gynecologist in an upcoming movie
ماہر امراض نسواں کا کردار نبھائیں گے ایوشمان کھرانہ

By

Published : Feb 28, 2020, 2:17 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:49 PM IST

بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اپنی آنے والی فلم میں ماہر امراض نسواں کا کردار نبھاتے نظر آسکتے ہیں۔

ایوشمان کھرانہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کامیاب فلمیں دے رہے ہیں اور ابھی حال ہی میں ان کی 'شبھ منگل ساودھان' فلم ریلیز ہوئی ہے۔ ان کا آئندہ پروجیکٹ جنگلی پکچر کے ساتھ ہوگا۔

ایسا کہا جارہا ہے کہ ایوشمان اپنی آئندہ فلم میں ماہر امراض نسواں کےکردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی کہانی سوشل کامیڈی ہوگی جس کا نام محکمہ امراض نسواں ہوگا۔

ایوشمان کے ساتھ اداکارہ کے طور پر الایا فرنیچر والا نظر آئیں گی۔ پوجا بیدی کی بیٹی الایا نے حال ہی میں فلم 'جوانی جان من' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔

فلم کی کہانی ماہر امراض نسواں کے اردگرد گھومے گی جس کی زندگی اچانک اس وقت بدل جاتی ہے جب وہ ایک لڑکی کو پناہ دیتا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details