اردو

urdu

By

Published : Apr 28, 2021, 2:12 PM IST

ETV Bharat / sitara

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں آیوشمان کا مالی تعاون

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھورانا اور ان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے کورونا کے خلاف جنگ میں مہاراشٹر کے سی ایم ریلیف فنڈ میں مالی تعاون کیا ہے۔

ayushman
بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھورانا

کورونا کے خلاف جنگ میں گزشتہ برس کی طرح لوگوں نے اپنا اپنا تعاون دینا شروع کردیا ہے، آیوشمان کھورانا اور ان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ نے کورونا سے لڑنے کے لیے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں مالی امداد دی ہے۔

اس بات کی جانکاری ایوشمان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، اس پوسٹ میں آیوشمان اور طاہرہ دونوں مخاطب ہیں۔

اس میں لکھا گیا ہے ’’ہم پچھلے سال سے اس طوفان کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، اس وبا نے ہمارے دلوں کو توڑ دیا اور ہمیں اتنا درد دیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس دوران ہم نے اس انسانی بحران کو متحد ہوکر سنبھالا ہے، آج پھر سے اس وبا نے ہمیں رواداری اور باہمی تعاون دکھانے کے لیے کہا ہے۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے ’’ملک بھر سے لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں، طاہرہ اور میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں اس مدد کے لیے تحریک دی۔ ہم لگاتار زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اب ضرورت کی اس گھڑی میں ہم نے مہاراشٹر کے سی ایم ریلیف فنڈ میں تعاون دیا ہے، یہ وہ وقت ہے جب ہمیں ایک برادری کی حیثیت سے ایک ساتھ آنا چاہیے اور ہمارے تھوڑے تھوڑے تعاون سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے اور انہیں فٹ کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details