اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

دور جاکر پاس آنے والوں کو 'بازیگر' کہتے ہیں - شاہ رخ خان

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر میں ماسک اور سوشل ڈسٹنسگ کو سب سے زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔ آسام پولیس نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی تصویر کا استعمال کرکے لوگوں میں بیداری لانے کی ایک منفرد کوشش کی ہے۔

SRK
SRK

By

Published : Jul 20, 2020, 10:47 AM IST

آسام پولیس کے ٹویٹر ہینڈل پر شاہ رخ کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان اپنے آئیکونک اسٹائل میں دونوں ہاتھوں کو پھیلائے ہوئے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ آسام پولیس نے لکھا ہے 'بس اتنا سا ڈسٹنس (فاصلہ) رکھنا ہے۔'

آسام پولیس ٹویٹر

اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی فلم بازیگر کے ڈائیلاگ کی طرز پر لکھا ہے کہ 'کبھی کبھی پاس آنے کے لیے کچھ دور جانا پڑتا ہے اور دور جا کر پاس آنے والوں کو بازیگر کہتے ہیں۔' چھ فٹ دور رہیں اور بازیگر بنیں'۔

واضح رہے کہ آسام میں ابھی تک 22 ہزار 918 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 15 ہزار 165 افراد صحتیاب اور 53 ہلاک ہوئے ہیں۔ فی الحال آسام میں کورونا وائرس کے 7700 فعال کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details