ملک میں بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد کے واقعات کے بعد ملک کی 49 معروف شخصیات کی دستخط والے خط میں مودی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہجومی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔
اس معاملے میں مشہور فلمساز اشوک پنڈت نے ان تمام شخصیات پر تنقید کی اور انہیں برساتی میںڈک کہا جن لوگوں نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر دستخط کی ہے۔
اشوک پنڈت نے کہا کہ مرکز میں مودی کی واپسی اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر عدم برداشت اور تعصب کے نام پر برساتی میںڈک باہر نکل رہے ہیں۔
ایک ٹی وی شو کے دوران اشوک پنڈت نے کہا کہ جن لوگوں نے خط پر دستخط کی ہے ان کا مقصد کسی مدد کرنا نہیں بلکہ سرخیاں بٹورنا ہے، اگر انہیں سچ میں کسی کی مدد کرنا ہوتی تو وہ وزیراعظم کو کھلا خط لکھنے کی بجائے براہ راست ان سے ملاقات کرتے اور مسائل کو حل کرنے کی بات کرتے۔