اداکار رشی کپور کا 30 اپریل کو انتقال ہو گیا تھا، تقریبا دو برس سے وہ لیو کیمیا کے مرض میں وہ مبتلا تھے، ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔
رشی کپور کے بھائی رندھیر کپور نے بتایا کہ ہفتہ کو رشی کپور کے لئے ایک دعائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا، اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں انتظامیہ نے ہریدوار جانے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد آج ان کی استھیوں کو بنگنگا میں ڈوبی گئی۔
سوشل میڈیا پر رشی کپور کی ایک تصویر وائرل ہو رہی جس میں ان کی اہلیہ نیتو کپور اور اداکار بیٹا رنبیر کپور رشی کپو ر کے سامنے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اداکار کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی نے بھی اس دعائیہ میں شرکت کی، ردھیما اپنے والد کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکی تھیں۔
رشی کپور تقریبا ایک برس تک امریکہ میں زیر علاج کے بعد، گذشتہ برس ستمبر میں وہ بھارت واپس آئے تھے، فروری میں انہیں دو بار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔