ان فنکاروں میں فلم اداکار سے لے کر تھیئٹر آرٹسٹ، رقاص، مصنف اور مصور بھی ہیں جو کورونا سے لڑنے کی تحریک دے رہے ہیں اور سیکڑوں کلومیٹر پیدل چل کر اپنے گھر جانے والے غریبوں کا درد ان کے فن میں چھلک رہا ہے۔
وہ طرح طرح کے ویڈیو بنا کر حکومت کے تئیں اپنے اشتعال کو بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ کوئی فنکار رقص کے ذریعہ تو کوئی ڈرامہ کے ذریعہ تو کوئی نظم کے ذریعہ اس دکھ اور درد کو بیان کر رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے تین مرحلے پورے ہوگئے اور پیر سے چوتھا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔ ان تینوں مراحل میں مشہور اداکار امیتابھ بچن،مشہور نغمہ نگار جاوید اختر،اداکار راج گوپال یادو،آیشمان کھرانہ،کارتیکین،راجیندر گپتا،کیرتی سینن ،بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا،غزل گلوکار چندن داس،گلوکارہ جسپندر نرولا،نظامی برادر،لوک گلوکارہ شاردا سنہا سے لےکر مشہور مصنف اور ثقافتی اہلکار اشوک واجپئی،نریش سکسینہ،سالتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ راجیش جوشی،منگلیش ڈبرال کے علاوہ پدم شری یافتہ مشہور رقاصہ شوبھنا نارائن،مشہور رقاصہ سوپن سندری،مشہور تھیئٹر آرٹسٹ رام گوپال بجاج ،رنجیت کپور وغیرہ نے اپنی آواز میں اپنے ویڈیو پیش کئے۔
ان فن کاروں کے علاوہ ہاستیہ اکاڈمی ،آل انڈیا ریڈیو کے علاوہ راج کمل پبلیکیشن،راج پال اینڈ سنس،وانی پبلیکیشن جیسے مشہور پبلیکیشن ہائس اور پاکھی،سب لوگ،سمکالین جنمت جیسی میگزین اور ہندی کویتا،جشن ادب،میرا رنگ،اٹوٹ بندھن جیسے ممتاز اسٹیج بھی فیس بک کے ذریعہ روز لائو پروگرام کررہے ہیں۔سمالوچن نامی ویب میگزین نے کورونا بحران پر اب تک تقریباً 25مضمون پوسٹ کئے ہیں۔