اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ایکتاکپور کی ویب سیریز میں کام کریں گے ارسلان گونی - بالی ووڈ اداکار ارسلان گونی

بالی ووڈ اداکار ارسلان گونی ایکتا کپور کی ویب سائریز میں کام کرسکتے ہیں۔

ایکتاکپور کی ویب سیریز میں کام کریں گے ارسلان گونی
ایکتاکپور کی ویب سیریز میں کام کریں گے ارسلان گونی

By

Published : Feb 15, 2020, 4:04 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:33 AM IST

ارسلان گونی نے سال 2017 میں ریلیز فلم 'جیا اور جیا' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ وہ اب آلٹ بالاجی کی آئندہ ویب سیریز 'میں ہیرو بول رہا ہوں' میں جلد دکھائی دیں گے۔

یہ سیریز 90-1980 کی دہائی کے عرصے میں مقرر کی گئی ہے۔ اس سیریز میں ارسلان ایک انڈر ورلڈ ڈان کا کردار نبھائیں گے ۔ اس کے علاوہ وہ 'حق سے۔ ' 2 میں بھی نظر آئیں گے جس کا اعلان ایکتا کپور نے بہت پہلے ہی کر دیا تھا۔

ارسلان کو اپنے کیریئر میں ایک نئی سمت مل گئی ہے۔ وہ ایک ساتھ دو سیریز میں کام کررہے ہیں اور تیزی سے اپنے کیرئیر کی جانب گامزن ہیں۔ یہ ان کی زندگی میں تبدیلی کے ساتھ ایک بہترین آغاز ہے ۔

ارسلان نے کہا کہ 'مجھے کنٹینٹ سے بہت دلچسپی ہے اگر مجھے کہانی پسند آئی تو میں ضرور کروں گا۔ بغیر کسی پلیٹ فارم کی پرواہ کئے۔ میں 'میں ہیرو بول رہا ہوں' کی کہانی سے بہت متاثر تھا اور اس موقع کو منع نہیں کرسکتا تھا۔

یہ یقینی طور پر شائقین کو لطف اندوز کرنے والا ہے۔ میرے لئے ناظرین کے سامنے اپنی صلاحیت دکھانے کا ایک شاندار موقع ہے اور میں چاہوں گا کہ یہ دونوں ویب سیریز آپ ضرور دیکھیں'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details