اردو

urdu

By

Published : Dec 23, 2021, 10:17 AM IST

ETV Bharat / sitara

Arshi Khan plays a journalist in upcoming web series 'Mail Trail' عرشی خان نئی ویب سیریز 'میل ٹریل' میں صحافی کے کردار میں

عرشی خان اپنی آنے والی ویب سیریز 'میل ٹریل' Upcoming web series 'Mail Trail میں اداکار وقار شیخ کے ساتھ بطور صحافی نظر Arshi Khan plays a journalist آئیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حقیقی زندگی میں صحافیوں کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کی کامیابی کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

عرشی خان نئی ویب سیریز 'میل ٹریل' میں صحافی کے کردارمیں
عرشی خان نئی ویب سیریز 'میل ٹریل' میں صحافی کے کردارمیں

ممبئی: سابق 'بگ باس' کنٹسٹنٹ عرشی خان اپنی آنے والی ویب سیریز 'میل ٹریل''Mail Trail' میں بطور صحافی Arshi Khan plays a journalist کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں جس میں اداکار وقار شیخ بھی Actor Vaquar Shaikh ہیں۔'

عرشی کا کہنا ہے کہ "مجھے خوشی ہے کہ میرا اداکاری کا کیریئر منصوبہ بندی کے مطابق جا رہا ہے۔ میں اپنے آپ کو تلاش کر رہی ہوں، اپنے کمفرٹ زونcomfort zone سے باہر آ کر کچھ خوبصورت کرداروں کو پیش کر رہی ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا پڑے گا کیونکہ مجھے کام مل رہا ہے میرے پاس بہت سے نئے پروجیکٹس ہیں۔"

اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا "میں ایک صحافی کا کردار ادا کرتی ہوں اور یہ ایک مرکزی کردار ہے۔ اپنی حقیقی زندگی میں، میں صحافیوں کے بہت قریب رہی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ میری کامیابی کا حصہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ مجھے شوبز میں میری اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے میرا حوصلہ بڑھایا۔"

عرشی نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے میزبان ریئلٹی شو 'بگ باس' سے شہرت حاصل کی۔ بطور 'ساوتری دیوی کالج اینڈ ہاسپٹل'، 'عشق میں مرجاواں' اور حال ہی میں وہ ایک ویب سیریز 'رات کی رانی بیگم جان' میں بھی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : Veteran Actors Pankaj Kapur & Dimple Kapadia in Jab Khuli Kitaab: پنکج کپور اور ڈمپل کپاڈیہ جب کھلی کتاب میں کام کریں گے

اداکارہ بالی ووڈ فلموں Bollywood movies میں قسمت آزمانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ فلموں اور ٹی وی شوز کا حصہ بھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ایک اداکار کے طور پر میں ہمیشہ ترقی کرنا چاہتی تھی اور میں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو تلاش کرنا شروع کیا۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ او ٹی ٹی OTT نے میرے اندر کے فنکار کو مطمئن کیا۔ اس نے میری اداکاری کی مہارت کو بھی پالش کیا۔ اس لیے میں مزید ڈیجیٹل پروجیکٹس کر رہی ہوں لیکن میں ہمیشہ کسی بھی میڈیم میں چیلنجنگ اور دلچسپ کرداروں کو پیش کرنے کے لیے تیار ہوں" ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details