اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Jubin Nautiyal and Nikita Dutta Getting Married: کیا گلوکار جُبین نوٹیال 'کبیر سنگھ' کی اداکارہ کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں؟ - کیا جبین نوٹیال شادی کرنے والےہیں

بالی ووڈ کے مشہور موسیقار جُبین نوٹیال جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ وہ کبیر سنگھ میں شاہد کپور کے ساتھ نظر آنے والی اداکارہ کے ساتھ شادی کریں گے۔ Jubin Nautiyal and Nikita Dutta getting Married

گلوکار جبین نوٹیال  کی شادی
گلوکار جبین نوٹیال کی شادی

By

Published : Mar 12, 2022, 12:24 PM IST

اپنی جادوئی آواز سے نوجوانوں کے دلوں پر راج کرنے والے مشہور گلوکار جُبین نوٹیال کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ جُبین گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ نکیتا دتہ کے ساتھ ڈیٹنگ کو لے کر سرخیوں میں ہے۔ جُبین اور اداکارہ نکتیا کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا جاچکا ہے۔ جس کے بعد سے ان کے رشتہ کی خبریں سرخیوں کی رونق بنی ہوئی ہیں۔ Jubin Nautiyal Marriage Rumours

گلوکار جبین نوٹیال کی شادی

اب ان دونوں کے رشتے کے حوالے سے ایک خبر یہ آرہی ہے کہ دونوں جلد ہی ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔ Are singer Jubin Nautiyal Planning to Get Married

میڈیا رپورٹ کے مطابق جُبین اور نکیتا کی فیملی کی بھی آپس میں ملاقات ہوگئی ہے۔ نکیتا اپنی فیملی کے ساتھ اتراکھنڈ میں گلوکار جُبین کے گھر گئی تھیں اور اس کے بعد جُبین نے ممبئی میں نکیتا کی فیملی سے شادی کرنے کی بات کی ہے۔

گلوکار جبین نوٹیال کی شادی

وہیں سوشل میڈیا پر نکیتا اور جُبین ایک دوسرے کے پوسٹ پر پیار برساتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس پوسٹ کے ذریعہ دونوں کے درمیان کی محبت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ سے جُبین کے مداحوں کو یقین ہوگیا ہے کہ گلوکارہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ نکیتا دتہ کو شاہد کپور کی بلاک بسٹر فلم 'کبیر سنگھ' میں اداکارہ کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔ فلم میں کردار کے مطابق نکیتا دتہ، شاہد کپور کے ساتھ رومانس کرنے کی کوشش کرتی نظر آئی تھی اور فلم کبیر سنگھ کی سیٹ پر ہی نکیتا کی ملاقات جُبین سے ہوئی تھی، جُبین نے فلم 'کبیر سنگھ' میں تجھے کتنا چاہنے لگے ہم' گانا گایا تھا۔

مزید پڑھیں: Katrina Kaif begins shoot for Merry Christmas: کترینہ کیف نے میری کرسمس کی شوٹنگ شروع کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details