اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

انوشکا شرما بنائیں گی ویب سیریز - netflix

مشہور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ویب سیریز بنانے والی ہیں۔

انوشکا شرما بنائیں گی ویب سیریز

By

Published : Jul 22, 2019, 1:35 PM IST

انوشکا کافی وقت سے فلمی پردے سے دور ہیں۔سال 2018 میں آنند ایل رائے کی فلم زیرو میں نظر آنے کے بعد انوشکا نے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔اس دوران انہوں نے فلموں سے بریک لے کر اپنے شوہر وراٹ کوہلی کے ساتھ وقت بتایا لیکن اب انوشکا جلد ہی واپسی کریں گی۔

انوشکا اپنے پروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمز کے بینر کے تحت مائی نام کی ویب سیریز لے کر آئیں گی۔

یہ ویب سیریز ایک درمیانی عمر کی خاتون کی زندگی پر مبنی ہے،جو غلطی سے خطرناک مافیہ لیڈر کو مار دیتی ہے۔جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے وہ انڈر ورلڈ کی جرم اور سیاسی دنیا میں پھستی چلی جاتی ہے۔

یہ ویب سیریز نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگی۔سیریز کو اتول مونگیا، تمال سین اور امت ویاس نے لکھا ہے۔

انوشکا اس سیریز میں نظر نہیں آئیں گی لیکن وہ انڈسٹری میں اداکاری کے علاوہ اپنے سائڈ پروڈکشن کو لے کر کافی فعال ہیں۔

امید ہے کہ انوشکا بھی جلد ہی پردہ پر واپسی کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details