گلڈ کے رکن اور وکیل وکرن شری گرونگ نے انوشکا کو اس معاملے میں قانونی نوٹس بھجوایا ہے، وکیل کے مطابق سیریز کے دوسرے ایپیسوڈ میں ایک ایسا ڈائیلاگ ہے جو پوری نیپالی برادری کی توہین کرتا ہے۔
وکیل نے کہا 'ایک ویڈیو کلپ میں تفتیش کے دوران لیڈی پولیس آفیسر نیپالی کردار پر نسل پرستانہ زیادتی کرتی ہے، اگر صرف نیپالی لفظ استعمال ہوتا تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں تھا لیکن اس کے بعد کا لفظ قبول نہیں ہے، چونکہ انوشکا اس سیریز کی پروڈیوسر ہیں اس لیے ہم نے انہیں نوٹس بھیجا ہے، تا ہم اداکارہ کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔