اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

انوراگ باسو دیپیکا پدوکون کو لے کر فلم بنائیں گے - انوراگ باسو دیپیکا پدوکون کو لے کر فلم بنائیں گے

مشہور ہدایت کار انوراگ باسو ،اداکارہ دیپیکا پدوکون کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔

انوراگ باسو دیپیکا پدوکون کو لے کر فلم بنائیں گے

By

Published : May 7, 2019, 5:21 PM IST

انوراگ باسو سال 2007میں ریلیز ہوئی فلم ’لائف ان اے میٹرو‘کاسیکوئل بنانے والے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ ایک اور فلم کی تیاری کررہے ہیں۔

اس فلم کا نام ’املی‘ ہوگا۔پہلے اس میں کنگنا رنوت مرکزی کردار میں نظر آنے والی تھیں،لیکن اب کنگنا نے اس فلم سے کنارہ کشی کرلیا ہے ۔ان کی جگہ اس فلم میں مرکزی کردار کے لیے انوراگ کسی اور اداکارہ کی تلاش میں ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ اب ’املی‘ میں کنگنا کی جگہ دیپیکا پدوکون نظر آسکتی ہیں۔ حال ہی میں انوراگ نے دیپیکا سے اس بارے میں بات کی اور ایسے آثار ہیں کہ دیپیکا اس کےلئے ہاں بھی کہنے والی ہیں، حالانکہ،ابھی تک دیپیکا اور انوراگ نے اس بارے میں کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ فی الحال دیپیکا اپنی فلم ’چھپاک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details