اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

جب انوپم کھیر نے بیریکیٹس توڑ دیا تھا

اداکار انوپم کھیر نے مائیکل جیکسن کے ساتھ ایک خصوصی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ جس کے ساتھ انہوں نے ایک کہانی بھی شیئر کی۔ پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے انوپم نے بتایا کہ وہ مائیکل جیکسن سے ملنے کے لئے بیریکٹس تک توڑ دیا تھا۔

انوپم نے مائیکل جیکسن کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی
انوپم نے مائیکل جیکسن کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی

By

Published : Jun 30, 2020, 4:59 PM IST

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو نظر آتے رہے ہیں۔اداکار اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کو مسلسل اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں انوپم نے ایک خاص تصویر شیئر کی اور اس کے پیچھے کی کہانی کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اس تصویر میں انوپم کھیر پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے ساتھ ہاتھی ملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس خاص تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا 'اس تصویر کی کہانی'، جب سنہ 1996 میں مائیکل جیکسن بھارت آئے تھے تب اوبرائے ہوٹل گارڈن میں کچھ لوگوں کے گروپ کو ان سے ملاقات کرنے کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔میں بھی ان میں سے ایک خوش نصیب انسان تھا۔بھارت بھائی شاہ کا شکریہ۔وہیں گارڈن میں خصوصی مہمان کے لیے ایک چھوٹا سا اسٹیج سیٹ کیا گیا تھا، بیریکٹس کے ساتھ۔ایم جے (مائیکل) آئے اور اپنے بارڈی گارڈس کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے ہوگئے ۔مہمانوں کے درمیان وہاں پر شانتی تھی۔میں اس جادوگر کو دیکھ رہا تھا جس نے اپنی پرفارمنس سے پورے کائنات کو موہ لیا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ بس کچھ قدم کی دوری پر تھے۔میں اس لمحہ کو قید کرنا چاہتا تھا۔ تب میں نے بیریکٹس کو توڑ دیا، اسٹیج پر پہنچا اور تقریبا مائیکل جیکسن کو گلے لگا لیا۔بارڈی گارڈس میری طرف دوڑے اور جیسے ہی وہ مجھے پکڑتے بھارت بھائی نے مائیکل جیکسن سے میرا تعارف کروایا ۔مائیکل نے فورا اور شائستگی سے جھک کر مجھ سے ہاتھ ملایا۔میری تاریخ اس تصویر میں قید ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی انوپم کھیر نے اپنا ایک رقص کا ویڈیو بھی شئیر کیا تھا، جس میں ان کی ماں دلاری اور بھائی راجو بھی ان کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اداکار کے مداح نے ان کے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details