اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

انوبھو سنہا، کووڈ 19 پر اینتھولوجی فلم بنارہے ہیں - زندگی کو متاثر

انوبھو سنہا یہ فلم ہنسل مہتا، سدھیر مشرا، کیتن مہتا اور سبھاش کپور جیسے ڈائریکٹر ز کے ساتھ مل کر بنانے جارہے ہیں۔

انوبھو سنہا، کووڈ 19 پر اینتھولوجی فلم بنارہے ہیں
انوبھو سنہا، کووڈ 19 پر اینتھولوجی فلم بنارہے ہیں

By

Published : Jul 27, 2020, 6:38 PM IST

اس فلم کے ذریعے دکھایا جائے گا کہ کس طرح کووڈ ۔19 نےہر ایک کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔

انوبھو نے کہا کہ سدھیر بھائی کے ڈرائیور کو کورونا کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن انہیں بسترنہیں ملا۔اس رات مجھے سمجھ آیا کہ کیوں نہ ڈائریکٹرس کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر فلم بنائی جائے۔ ہم نے عرفان خان جیسے عظیم فنکار کو کھویا اور ان کی تدفین میں شریک نہیں ہوپائے۔ میں چاہتا ہوں انوراگ کشیپ بھی اس پروجیکٹ میں شریک ہوں لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ دیگر پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔

سبھاش کپور نے بتایا کہ میں نے دنیامیں پہلے کبھی ایسا ماحول نہیں دیکھا۔میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایسی کہانی پر کام کرنے کے لیے حوصلہ افزا ہوں۔

دوسری جانب سدھیر مشرا نے بتایا کہ انہیں اس فلم پر نومبر تک کام شروع ہونے کی امید ہے لیکن اگر ملک سے باہر شوٹنگ کرنی پڑی اور ہجوم کی ضرورت ہوئی تو یہ وقت کے مطابق ممکن ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details