بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر سونو سود ایک بار پھر اترپردیش کے ایک ضرورتمند کی مدد کے لیے سامنے آئے ہیں۔اترپردش کے بنارس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بیوی کی موت ہوگئی تھی اور وہ اپنی بیوی کی آخری رسومات کے لیے اپنی آبائی شہر بنارس جانا چاہتا تھا۔
جب سونو کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر مدد کی درخواست کی تب سونو نے 40 سالہ سیتارام ویشوناتھ شکلا کو جلد ہی اسے اپنے آبائی شہر بھیجنے کا وعدہ کیا۔