اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

انل کپورکی فلم ’جاں باز‘ کی نمائش کے34 برس مکمل - bollywood actor

انل کپورسوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ انہوں نے 80 کی دہائی کی اپنی فلم ’جاں باز‘ کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں نیز اپنے شریک اداکار فیروزخان اور ڈمپل کپاڈیا کو یاد کیا ہے۔فلم کی ریلیزکے 34 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

Anil Kapoor
انل کپور

By

Published : Jun 11, 2020, 9:23 PM IST

بالی وڈکے مسٹر انڈیا انل کپور کی فلم ’جاں باز‘ کی نمائش کے 34برس مکمل ہوگئے ہیں۔

انل کپور نے پیغام میں لکھا’’ہماری انڈسٹری کے بہترین، بے حد اسٹائلش، بچوں جیسے نیچر والے لیکن شیردل فلمسازفیروز خان کو یاد کررہا ہوں۔ ان کے ساتھ ’جاں باز‘ میں بطور فلمساز/شریک اداکار کام کرنا اور ’ویلکم‘ میں کو ۔ اسٹار کے طور پر کام کرنا یادگاری تجربہ تھا‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم ’جاں باز‘میں انل کے مدمقابل ڈمپل کپاڈیانے کام کیا ہے۔ فلم میں سری دیوی کا بھی محدود رول تھا۔ انل کپور کو آخری بار فلم ’ملنگ‘ میں دیکھا گیا تھا۔ ان کی آئندہ فلم ’’ممبئی ساگا‘‘ ہوگی۔اس فلم میں انل کپور کے ساتھ جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details