اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

انل کپور نے ٹک ٹاک پر ڈیبیو کیا - ویڈیو میکنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک

انل کپور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میکنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ڈیبو کیا ہے۔

Anil Kapoor debuts on Tik Talk
انل کپور نے ٹک ٹاک پر ڈیبیو کیا

By

Published : Jan 25, 2020, 2:10 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:49 AM IST

بالی ووڈ اداکار انل کپور نے ویڈیو میکنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ڈیبو کرلیا ہے۔ انل کپور سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میکنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ڈیبو کیا ہے۔ ٹک ٹاک سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن میں سے ایک ہے۔ یہ ایپلی کیشن شارٹ موبائل ویڈیوز بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔


انل کپور نے ٹک ٹاک پر اپنے ڈیبو کے بارے میں کہا 'میرا ٹک ٹاک پر آنا محض ایک اتفاق تھا۔ یہ ان چند تحائف میں سے ایک ہے جو 'ملنگ' نے مجھے دیے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن تفریح ​​اور تخلیقی صلاحیتوں کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور میں اسے آزمانے کے لیے کافی پرجوش ہوں'۔
انل کپور جلد ہی فلم 'ملنگ' میں نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی ہے اور اس میں آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم میں دیشا پٹانی مرکزی ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ انل کپور ولن کے کردار میں ہیں۔
فلم ملنگ رواں برس سات فروری کو ریلیز ہوگی۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details