اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اننیا نے 'پتی، پتنی اور وہ' سیٹ پر منائی اپنی سالگرہ - اننیا نے منائی اپنی سالگرہ

کارتک آرین کی آنے والی فلم پتی، پتنی اور وہ سیٹ پر اننیا پانڈے کے 21ویں سالگرہ کے موقع پر کارتک نے ایک خوبصورت چاکلیٹ کیک کاٹ کر سب کو حیران کر دیا۔

اننیا نے پتی، پتنی اور وہ سیٹ پر منائی اپنی سالگرہ

By

Published : Oct 30, 2019, 12:36 PM IST

چنٹو تیاگی عرف کارتک آرین کی آنے والی فلم پتی، پتنی اور وہ کی اداکارہ اننیا پانڈے کے سالگرہ پر فلم کے سیٹ پر ایک خوبصورت چاکلیٹ کیک کاٹ کر کارتک نے سب کو حیران کر دیا جب اننیا کی 21ویں سالگرہ تھی۔

اننیا نے پتی، پتنی اور وہ سیٹ پر منائی اپنی سالگرہ

اس سیٹ پر فلم کے صرف چند لوگ موجود تھے جس میں اداکارہ بھومی پیڈنیکر، کارتک اور اننیا پانڈے موجود تھیں۔ کارتک نے اپنے انسٹاگرام پر اس ویڈیو کی کلپ شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کلپ کا عنوان 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2' کا نام دیا گیا ہے۔

اننیا نے پتی، پتنی اور وہ سیٹ پر منائی اپنی سالگرہ

اننیا نے اس ویڈیو کلپ پر خوشی ظاہر کی ہے اور اس نے مزید لکھا کہ 'یہ میری سالگرہ ہے۔'

اداکارہ بھومی پیڈنیکر، کارتک آرین اور اننیا پانڈے پہلی بار ایک ساتھ فلم مین نظر آئیں گے جس میں بھومی کارتک کی آن اسکرین بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی اور اننیا دوسرے کردار میں نظر آئیں گی۔

ان تینوں کے علاوہ فلم 'سونو کے ٹیٹو کی سویٹی' کے اداکار سنی سنگھ بھی فلم میں نظر آئیں گے۔ کارتک نے اس ماہ کے شروع میں انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کیا تھا۔

اننیا نے پتی، پتنی اور وہ سیٹ پر منائی اپنی سالگرہ

مدثر عزیز کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1978 میں بنی فلم پتی، پتنی اور وہ کا ریمیک ہے۔ جس میں سنجیو کمار، ودیا سنہا اور رنجیتا کور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اننیا نے پتی، پتنی اور وہ سیٹ پر منائی اپنی سالگرہ

اس فلم کی کہانی اصل میں کچھ اس طرح ہے کہ ایک شادی شدہ جوڑے رنجیت (سنجیو) اور شاردا (ودیا) کے گرد گھومتی ہے اور جب وہ اپنی سکریٹری نرملا (رنجیتا) سے ملنے لگتا ہے تو معاملات کیسے بدل جاتے ہیں یہی اس فلم کی کہانی ہے۔
یہ فلم رواں برس چھ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
بتا دیں کہ اننیا پانڈے معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں جبکہ کارتک آرین منیش تیواری کے بیٹے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details