راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان امر سنگھ ہفتے کے روز طویل علالت سے 64 برس کی عمر میں سنگاپور میں انتقال کرگئے۔
ایک وقت میں امر سنگھ کے سب سے قریبی رہے بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن نے اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سر جھکائے اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
امر سنگھ کے انتقال سے امیتابھ بچن دکھی کورونا سے متاثر ناناوٹی اسپتال میں بھرتی امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنی سرجھکائے ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کی ہے، حالانکہ انہوں نے اس کے ساتھ کچھ لکھا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں
واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما رہے امر سنگھ کافی لمبے وقت سے بیمار چل رہے تھے۔ وہ ملائم سنگھ یادو کے کافی قریبی مانے جاتے تھے۔وہ اس وقت میں اترپردیش سے راجیہ سبھا رکن بھی تھے۔
امر سنگھ کی پیدائش اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں ہریش چندر سنگھ اور شیلی کمار سنگھ کے گھر ایک راجپوت خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے 1987 میں پنکجا کماری سنگھ سے شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔