اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

امیتابھ بچن نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا - Amitabh Bachchan thanks fans for wishes after hinting at undergoing surgery

اداکار امیتابھ بچن کی سرجری کی خبر سنتے ہی مداحوں نے ان کے صحت یاب ہونے کی دعائیں کی ہیں اور نیک خواہشات بھیجی ہیں جس کے بعد اداکار نے اپنے بلاگ میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا
امیتابھ بچن نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Mar 1, 2021, 12:46 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اسٹار امیتابھ بچن نے پیر کے روز اپنے مداحوں کا نیک خواہشات پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکار نے ایک دن قبل ہی اپنے نجی بلاگ میں اپنے سرجری کے بارے میں خبر شیئر کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ اپنی طبی حالت کی وجہ سے انہیں ایک سرجری کروانے کی ضرورت ہے جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی صحتمندی کے لیے دعائیں بھیجی تھیں۔

اداکار نے مداحوں کے ذریعہ ملنے والے پیار پر شکریہ ادا کیا ہے۔ 78 سالہ اداکار نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے کہ ''نیک خواہشات دینے اور میری صحت کے تئیں فکرمندی ظاہر کرنے کے لیے آپ سب کو پیار اور شکریہ''

انہوں نے ٹویٹر پر نمستے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ہندی فلم انڈسٹری کے مصروف ترین ستاروں میں سے ایک امیتابھ بچن حال ہی میں اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم "مئے ڈے" کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details