اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

امیتابھ اور ابھیشیک بچن 7 دنوں تک ہسپتال میں رہیں گے - ابھیشیک بچن کی خبر

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن پر کووڈ 19 کا علاج اثر اندوز ثابت ہورہا ہے۔دونوں ہی کم از کم سات دنوں تک اسپتال میں رہیں گے۔

امیتابھ اور ابھیشیک بچن 7 دنوں تک اسپتال میں زیرعلاج
امیتابھ اور ابھیشیک بچن 7 دنوں تک اسپتال میں زیرعلاج

By

Published : Jul 14, 2020, 5:34 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کورونا مثبت کی تصدیق ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد دونوں ہی زیر علاج ہیں۔

77 سال کے امیتابھ اور 44 سال کے ابھیشیک نے 11 جولائی کو ٹوئیٹر پر کورونا مثبت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ دونوں ہی ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ہیں۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت مستحکم ہے اور دونوں ہی پر علاج کا اثر نظر آرہا ہے۔وہ کم از کم سات دنوں تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہی رہیں گے۔

ان دونوں کے علاوہ امیتابھ کی بہو اور اداکارہ ایشوریہ بچن اور انکی 8 سالہ پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا متاثر پائی گئی ہیں۔

ابھیشیک نے اتوار کے روز ٹوئیٹر ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ایشوریہ اور آرادھیا بھی کورونا متاثر ہیں اور انہوں نے گھر میں ہی خود ساختہ علیحدگی اختیار کی ہوئی ہے۔

بچن خاندان کے چار لوگوں کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد ان کے بنگلو میں کام کرنے والے 26 عملے کی بھی کورونا جانچ کی گئی ہے۔جس کے بعد پیر کے روز اسسٹنٹ میونسپل کمیشنر نے کہا کہ تمام اسٹاف ممبر کی کورونا جانچ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details