اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

امیتبابھ بچن نے برہماستر کی ساتھی اداکاروں کی تصویریں شیئر کی - امیتابھ بچن نے عالیہ بچن کے ساتھ تصویریں شیئر کی

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی آئندہ فلم 'برہماستر' کے ساتھی ادکاروں کے ساتھ چند تصویریں سانجھا کیں۔ساتھ میں امیتابھ بچن نے ان کی کافی تعریفیں بھی کیں۔

امیتبابھ بچن نے برہماستر کی ساتھی اداکاروں کی تصویریں شیئر کی
امیتبابھ بچن نے برہماستر کی ساتھی اداکاروں کی تصویریں شیئر کی

By

Published : Feb 29, 2020, 7:32 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:50 PM IST

سنیچر کے روز امیتابھ بچن نے اپنے ساتھی اداکاروں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ سوشل میڈیا پر کچھ پیاری تصویریں شیئر کیں۔

بالی ووڈ کے 77 برس کے سینئر بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عالیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ان کی تعریف کی۔تصویر میں دونوں ایک دوسرے سے گلے ملتے آرہے ہیں۔فلم سیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ وہ بے حد ٹیلنٹڈ ہیں۔

امیتبابھ بچن نے برہماستر کی ساتھی اداکاروں کی تصویریں شیئر کی

ساتھ میں انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر راکسٹار کے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بھی متعدد تصویریں شیئر کیں، جس میں وہ سیٹ پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

امیتبابھ بچن نے برہماستر کی ساتھی اداکاروں کی تصویریں شیئر کی

ان تصویروں میں امیتابھ ائیر پلگ کا استعمال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں

واضح رہے کہ امیتابھ بچن جلد ہی برہماستر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ اسکرین پر اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔برہماستر میں امیتابھ، رنبیر اور عالیہ کے علاوہ ناگ آرجن، ڈمپل کپاڈیا اور مونی رائے جیسے اداکار بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔وہیں اس فلم میں شاہ رخ نے بھی ایک خاص رول ادا کیا ہے۔

ہدایات کار آیان مکھرجی کی یی فلم 2020 کی موسٹ اویٹیڈ فلموں میں سے ایک ہے اور مداح اس کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔فلم 4 دسمبر 2020 کو سینما گھر کی زینت بنے گی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details