بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے سنیچر کے روز ٹویٹر پر فولورز کی تعداد 45 ملین ہوگئی ہے۔
78 سالہ اداکار ٹویٹر پر سب سے زیادہ متحرک نظر آتے ہیں۔ ٹویٹر کے علاوہ سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارم جیسے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی پوسٹ شیئر کرتے ہیں۔
اداکار نے اس موقع پر ٹویٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس تصویر میں وہ اپنے والد اور شاعر ہری ونش رائے بچن کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
پرانے لمحے کو یاد کرتے ہوئے بچن نے لکھا کہ "یہ تصویر بہت کچھ کہہ رہی ہے۔ یہ تب کا وقت ہے جب میں فلم قلی میں ہوئے حادثے سے صحتیاب ہوکر واپس گھر آیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب میں نے اپنے والد کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا تھا اور چھوٹے ابھیشیک کے چہرے پر فکر نظر آرہی ہے۔