اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ایمیزون الیکسا کی آواز بنیں گے بگ بی - ایمیزون الیکسا کی آواز بنے گے بگ بی

آواز کے شہنشاہ امیتابھ بچن جلد ہی ایمیزون الیکسا کی آواز بننے جارہے ہیں۔جی ہاں ، اس کا نام 'بچن الیکسا' رکھا گیا ہے اور یہ آپ کو لطفیے، موسم کا حال، مشورے ، شاعری اور نظمیں سناتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ایمیزون الیکسا کی آواز بنے گے بگ بی
ایمیزون الیکسا کی آواز بنے گے بگ بی

By

Published : Sep 15, 2020, 7:15 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار الیکسا کی آواز بن کر عام عوام تک اپنی آواز پہنچائیں گے۔ ایمیزون کی آواز اسسٹنٹ سروس الیکسا کے لیے پہلی بار کوئی بھارتی اداکار اپنی آواز دیتے ہوئے نظر آئے گا۔ اس کا نام 'بچن الیکسا' رکھا گیا ہے۔'بچن الیکسا' آپ کو لطیفے، موسم کا حال، مشورے، شاعری اور نظمیں سنائے گا۔

یہ سروس 2021 سے شروع کی جائے گی ، جس کے لئے صارفین کو قیمت ادا کرنا ہوگی۔بچن الیکسا' سے بات کرنے کے لئے آپ کو صرف یہ کہنا پڑے گا، الیکسا سے ہیلو ٹو امیتابھ بچن'۔

ایمیزون کے ساتھ اپنی شراکت داری کے بارے میں ، بگ بی نے کہا 'ٹکنالوجی نے ہمیشہ مجھے نئی چیزوں سے رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔چاہے وہ فلم، ٹی شوز، پاڈ کاسٹ یا پھر کچھ اور ہو۔میں اس کو اپنی آواز دینے کے لیے پرجوش ہوں۔ اس وائس ٹکنالوجی سے میں اور زیادہ لوگوں سے جڑ پاؤں گا۔

امیتابھ نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 'ایک نئی سوچ، ایک نئی نظر، ایک نئی سمت۔ایک منفرد وائس تجربے کے لیے ایمیزون کے ساتھ شامل ہوکر کافی فخر محسوس کر رہا ہوں۔

امیتابھ کے اس خبر کو شیئر کرنے کے بعد ان کے مداح بھی الیکسا میں بگ بی کی آواز سننے کے لیے بہت پرجوش نظر آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details