اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کورونا وائرس: بگ بی نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا - ناناوتی اسپتال

امیتابھ بچن، ابھیشیک، ایشوریا اور آرادھیا بچن کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ اس خبر کے آتے ہی شائقین سوشل میڈیا کے توسط سے ان کی خیریت کی خواہش کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بگ بی نے بھی ایک ٹویٹ میں مداحوں کی دعاؤں پر اظہار تشکر کیا۔

کورونا وائرس: بگ بی نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا
کورونا وائرس: بگ بی نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Jul 14, 2020, 10:03 AM IST

بالی ووڈ کے مہانایک امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے کورونا مثبت پائے جانے کےب بعد سوشل میڈیا کے توسط سے مداحوں سے لے کر بالی ووڈ اسٹار تک بچن فیملی کے میمبران کے جلد ہی صحتیابی کی خواہش کر رہے ہیں۔

ایسی صورتحال میں بگ بی نے اپنے تمام مداحوں کی دعاؤں پر بھی اظہار تشکر کیا۔

بگ بی نے لکھا، 'دعاؤں اور خیر سگالی کی شدید بارش نے پیار کے بندھن کو توڑ دیا ہے۔ بہہ گیا تھا ، اس بے پناہ محبت نے مجھے، میری تنہا روح کا اندھیرہ بنا دیا ہے۔

میں اپنی ذاتی تشکر کا اظہار نہیں کر پاؤں گا ، بس میں سر جھکائے بیٹھا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: ڈیزی شاہ نے اپنا یو ٹیوب چینل لانچ کیا

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کے گھر کورونا کی دستک

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے علاوہ ایشوریا رائے بچن اور آرادھیا بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ ایشوریا اور آرادھیا ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔

ناناوتی سپر اسپیشلیٹی اسپتال کے پی آر او کے مطابق بگ بی کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔ ان کے مداح ان کی بہتر صحت کے خواہاں ہیں۔ کوئی ہون تو کوئی پوجا پاٹھ کر رہا ہے۔

امیتابھ بچن کے علاوہ انوپم کھیر کے گھر میں ان کی والدہ اور بھائی کے ساتھ 4 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے بھی آگاہ کیا کہ ان کے ڈرائیور کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details