اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Amir Khan on Kashmir Files: عامر خان نے کہا' ہر بھارتی کو کشمیر فائلز ضروری دیکھنی چاہیے' - کشمیر فائلز پر عامر خان کا ردعمل

اداکار عامر خان نے قومی دارالحکومت دہلی میں ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر پروموشن کے دوران کہا کہ ' کشمیر فائلز جیسی فلموں کو تمام بھارتیوں کو ضروری دیکھنی چاہیے، تاکہ وہ یاد کرسکیں کہ ماضی میں کیا ہوا تھا'۔ Amir Khan on Kashmir Files

عامر خان نے کہا' ہر بھارتی کو کشمیر فائلز ضروری دیکھنی چاہیے'
عامر خان نے کہا' ہر بھارتی کو کشمیر فائلز ضروری دیکھنی چاہیے'

By

Published : Mar 21, 2022, 10:37 AM IST

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اتوار کے روز کہا کہ وہ کشمیر فائلز ضرور دیکھیں گے کیونکہ یہ ہندوستانی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جو سب کے دلوں کو جھنجھوڑ دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات قومی دارالحکومت دہلی میں ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے پروموشن کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کشمیر فائلز کی کہانی 1990 میں وادی سے ہوئی کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی پر مبنی ہے۔ Aamir Khan says 'every Indian must watch Kashmir Files

اس دوران عامر نے کہا کہ ' جو کشمیر میں ہوا کشمیری پنڈتوں کے ساتھ وہ یقینا بہت دکھ کی بات ہے۔ ایسی ایک فلم جو اس موضوع پر بنی ہے، اس یقینا ہر بھارتی کو دیکھنا چاہیے اور ہر بھارتی کو یاد کرنا چاہیے'۔ Amir Khan on Kashmir Files

عامر خان نے مزید کہا کہ 'کشمیر فائلز کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ جذبات کو ابھارنے میں کامیاب رہی ہے۔عامر نے کہا، "اس فلم نے ان تمام لوگوں کے جذبات کو چھو لیا ہے جو انسانیت پر یقین رکھتے ہیں اور یہی اس فلم کی خوبصورتی ہے۔ میں فلم ضرور دیکھوں گا اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ فلم کامیاب رہی'۔

عامر خان نے کہا' ہر بھارتی کو کشمیر فائلز ضروری دیکھنی چاہیے

مزید پڑھیں: Jhund Producer on Kashmir Files: فلم جُھنڈ کے پروڈیوسر نے کشمیر فائلز کو ٹیکس فری کرنے پر کہا' ہماری فلم بھی اتنی ضروری'

دی کشمیر فائلز، جس کی ہدایتکاری وویک اگنی ہوتری نے کی ہے۔ اس فلم میں انوپم کھیر، درشن کمار، متھن چکرورتی، اور پلوی جوشی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ 11 مارچ کو ریلیز ہونے کے بعد سے یہ فلم باکس آفس پر ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ فلم کو مرکزی حکومت کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، اور حکمران بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنماؤں نے فلم کی تعریف کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details