امیتابھ بچن نے 28 سال قبل سری دیوی کے ساتھ فلم خدا گواہ میں ایک ساتھ کام کیا تھا وہیں انہوں نے پانچ سال قبل عرفان خان کے ساتھ قومی ایوارڈ انعام یافتہ فلم پکو میں اداکاری کی تھی۔
امیتابھ نے اپنے بلاگ میں دونوں فلموں کی شوٹنگ کی بہترین لمحوں کو یاد کیا اور ان فلموں سے وابستہ اپنے ساتھی ادکار کو یاد کرتے ہوئے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا، جو اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں۔
انہوں نے دونوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ خدا گواہ کو 28 سال وقفہ کا گزر گیا ہے اور پکو کو 5 سال کا وقفہ۔ یہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔میں ان دونوں کی یادوں میں کھویا ہوا ہوں۔ان کی قابلیت اور موجودگی کا احساس غیر معمولی ہے اور ہم سب کو بہت جلدی رخصت کرکے چلے گئے۔