بالی ووڈ کا دو ہنسوں کا جوڑا یعنی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی آئندہ فلم برہمسترا کے آخری شیڈول کو مکمل کرنے کے لیے وارانسی میں شوٹنگ کر رہے ہیں۔ شوٹنگ کے مقام سے اس جوڑے کی کئی تصاویر آن لائن گردش کر رہی ہے۔ ایک تصویر میں عالیہ، رنبیر، اور فلمساز آیان مکھرجی کو وارانسی کے ایک گھاٹ پر شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ Alia and Ranbir in Varanasi for Brahmastra۔
عالیہ اور رنبیر وارانسی میں کر رہے ہیں برہمسترا کی شوٹنگ وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں عالیہ کو پیلے اور رنبیر کو نارنجی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پیر کے روز رنبیر اور عالیہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوئی تھی کہ یہ دونوں چھٹی منانے کے لیے کہیں جارہے ہیں۔ حالانکہ اب ان تصویروں کے سامنے آنے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ جوڑی برہمسترا کی شوٹنگ کے آخری مرحلے کے لیے وارانسی روانہ ہوئی تھی۔ یہ فلم پچھلے سات برسوں سے بن رہی ہے۔ Brahmastra Release Date
دسمبر 2021 میں رنبیر کپور کے کردار شیوا کے لُک کو ریلیز کرنے کے بعد ہدایت کار آیان مکھرجی اور برہمسترا کی ٹیم نے 15 مارچ کو عالیہ کی سالگرہ کے موقع پر فلم سے ان کے کردار کا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ اتنا ہی نہیں عالیہ کی سالگرہ پر فلم کی ایک خصوصی جھلک پیش کرتے ہوئے ایک دلچسپ فوٹیج بھی جاری کی گئی تھی۔ عالیہ نے بھی اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئےلکھا تھا ' مجھے سالگرہ کی مبارک ہو۔ آپ کو ایشا سے ملانے کے لیے اس سے بہتر دن اور اس سے بہتر طریقہ کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ آیان میرے ونڈر بوائے۔ میں تم سے پیار کرتی ہوں۔ بہت شکریہ'۔
آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو فاکس اسٹار اسٹوڈیوز، دھرما پروڈکشنز، پرائم فوکس، اور اسٹار لائٹ پکچرز کے ذریعہ پروڈیوس کیا گیا ہے۔ یہ شاندار فلم 9 ستمبر کو ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ جیسے پانچ بھارتی زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ اس میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، مونی رائے اور ناگارجن اکینینی شاندار انداز میں نظر آنے والے ہیں۔